عالمی منڈی میں برینٹ کرؤڈ 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی،ماہرین کا کہنا ہے روس پر امریکی پابندیاں قیمت بڑھنے کی وجہ ہیں۔

سرینا انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

امریکی پابندیوں کے بعد روسی تیل کی برآمد متاثر ہوئی،تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار میں یومیہ50 ہزار بیرل کمی ہوئی۔

دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہے ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63995 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

سرینا انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

اسی طرح 31دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.