غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس کا اجرا، 95 پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

image

غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر پچانوے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ  کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 54 پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی،اس کے علاوہ 41 پاسپورٹ ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کا 6 ارب روپے کی 1,010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے پر افسران کیخلاف کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی سفارش پر انکوائری شروع کی۔

پاسپورٹ کے ان افسران پر بارہ ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام تھا،سعودی حکام نے افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کیے تھے۔

امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان کے مختلف مشن میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے،اس سے پہلے سینکڑوں نادرا ملازمین کو غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے فارغ کیا گیا جاچکا ہے۔

وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے ہم نیوز کو ایکشن شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.