سی پیک متوازن ترقی میں لانگ ٹرم منصوبہ ہے، چینی ڈپٹی مشن

image

اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن شی یوآن چھنگ نے کہا ہے کہ سی پیک متوازن ترقی میں لانگ ٹرم منصوبہ ہے۔

چینی سفارتخانے کے ڈپٹی مشن شی یوآن چھنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت بہتر انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اس منصوبے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک نے اپنا تعاون بڑھایا۔ اور اورنج لائن منصوبہ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ خنجراب پاس کو تمام موسموں کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

چینی ڈپٹی مشن نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ سمیت گوادر پورٹ کا منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے۔ اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون صنعتی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور سی پیک متوازن ترقی میں لانگ ٹرم منصوبہ ہے۔ ترقی کے لیے تحفظ ضروری ہے اور بغیر تحفظ کے سی پیک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا۔

یوآن چھنگ نے کہا کہ سیکیورٹی حادثات سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ چینی صدر نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ پانچ ایز فریم ورک پر کام کریں گے۔ اور چینی صدر نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر شعبے میں تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن سمیت ایم ون کی ری الائمنٹ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین کا دورہ کیا اور تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ جبکہ مریم نواز نے چینی اعلی حکام سمیت کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پنجاب کی ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی سے متعلق درخواست پر عدالت کا نیب کو 2 لاکھ جرمانے کا تحریری فیصلہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایریڈ زاہد لطیف خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور اس خطے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ اور یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے پاکستان سے وفود چین گئے ہیں۔ جبکہ چینی کیپیٹل مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کرنسی میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس سے امریکی ڈالر پر دونوں ممالک کا انحصار کم ہو گا۔ کئی چینی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں۔ اور چینی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے اتحاد کا مظہر ہے۔

سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جمیل قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے مستقبل کا ویژن ہے۔ اور ہمارے اقتصادی تعلقات ایک نئے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سی پیک کے تحت منصوبوں سے ہماری اگلی نسل کو فوائد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی صنعتوں کو لانے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ اور پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس میں صنعت، بزنس اور نجی شعبے کا کردار بڑا اہم ہے۔ حکومت کا کام تعاون و تحفظ، کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

جمیل قریشی نے کہا کہ حکومت کاروبار کو سہولت فراہم کرنے کردار ادا کر رہی ہے۔ اور سرمایہ کاری بورڈ میں آنے والے سرمایہ کاروں کو بڑی مشکلات تھیں۔ تاہم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے ایس آئی ایف سی صرف گلف کے ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے بنائی گئی ہے۔ اور ایس آئی ایف سی میں چینی ڈیسک بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.