پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا ،خواجہ آصف

image

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ایک وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا،پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا یورپی یونین نے پی آئی اے کو اجازت دی ہے ،جنوری کے آخر میں یوکےسے تفصیلی آڈٹ کیلئے وفد آئے گا ،امید ہے یورپی یونین کی اجازت کے بعد یو کے کی بھی اجازت مل جائے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی،اینٹوں کے بھٹوں کو صنعت کا درجہ دینے کا بل پاس

پی آئی اے پرائیویٹائزیشن کے پراسس میں بھی ہے ،پی آئی اے منافع بخش ائیر لائن بھی ہو جائے گی ،پی آئی اے کے جہاز جو روٹ بند تھے ان کے اوپر بھی چلا سکیں گے۔

گوادر ، سندھ اور شمالی علاقوں میں چھوٹی ائیر لائن چلائی جا سکیں گی ،چھوٹی ائیر لائن چلانے سے کنکٹیویٹی بڑھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.