تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جرگے میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔
کرم گریند جرگہ ختم نہیں ہوا ، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ، بیرسٹر سیف
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات سے متعلق کئی دنوں سے خبریں چل رہی ہیں لیکن اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آ سکا۔