خیبر پختونخوا اسمبلی میں اینٹوں کے بھٹوں کو صنعت کا درجہ دینے کا بل پاس ہوگیا۔
بل معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم نے پیش کیا ،مجوزہ بل کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں کو باقاعدہ صنعت تصور کیا جائیگا،رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی شخص بھٹے کو آپریٹ نہیں کرسکے گا،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز اینڈ کامرس رجسٹریشن اتھارٹی ہوگی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
قانون کی منظوری کے بعد پہلے سے موجود بھٹے کو 120 دن کے اندر رجسٹرڈ کرنا ہوگا،بھٹہ قائم کرنے سے پہلے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہوگا۔
انوائرمنٹل فرینڈلی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر بھٹے رجسٹرڈ نہیں کیے جائیں گے، اسکولز،اسپتالوں ، ٹرانسمیشن لائن اور جنگلات کے قریب بھٹوں کو رجسٹریشن نہیں دی جائیگی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2فیصد کمی کردی
بریک کلن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہےرجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے ہر سال تجدید لازمی ہوگی،رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بھٹہ چلانے پر اتھارٹی کےپاس بھٹہ بند کرنے کا اختیار ہوگا۔
جرمانے کی صورت میں دو ماہ کے اندر اپلیٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔