ڈی چوک احتجاج کیس، مزید 61 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج

image

اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیس میں عدالت نے مزید 61 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔

ڈی چوک پر احتجاج کیس میں گرفتار 188 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مزید 61 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

سہالہ پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 31 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد دی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے 94 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ جن میں سے 4 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ عدالت نے دیگر 90 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ ترنول پولیس نے 63 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ میں سے 57 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ جبکہ 6 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو دنیا بھر کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وکیل انصر کیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہفتے کو بھی عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کیا تھا۔ لیکن پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمرہ عدالت میں ڈسچارج ملزمان کی ہتھکڑی کھولی جائے۔ اور ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.