وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث وہ ملاقات کئے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے تاہم علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا۔
ملکی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں ، تحریک انصاف
جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کو آگاہ کر دیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے جس پر علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل کے باہر سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہو گیا۔