سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجرا کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا،نمائندہ سپریم کورٹ بار محمد اورنگزیب ، رجسٹرار محمد سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی
اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات، آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیش رفت، کیس مینجمنٹ، تربیتی پروگرام ، فیڈبیک میکانزم کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کے لیے ہیں،یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں ججز، وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا،آن لائن فیڈبیک فارم، اسٹیک ہولڈرز کی شرکت برائے عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ۔
پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا ،خواجہ آصف
فیڈ بیک فارم اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،عوام سے خدمات کی بہتری اور شفافیت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔
چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تمام شعبوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا،اجلاس کا اختتام ایک شفاف، مؤثر اور جامع عدالتی نظام کے قیام کے عزم کے ساتھ ہوا۔