اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی

image

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔

تنخواہوں میں اضافے کا بل صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا،بل پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھایا،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کااعتراض مسترد کر دیا،انہوں نےکہا یہ بل قوانین کے مطابق ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔

پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا ،خواجہ آصف

بل کی منظوری کے بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی ہے۔صوبائی وزراء کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار،اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار ہو گی،پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار کر دی جائے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی،اینٹوں کے بھٹوں کو صنعت کا درجہ دینے کا بل پاس

بل کی منظوری کے بعد اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار، ایڈوائزر کی تنخواہ بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.