پنجاب اور کے پی کے کچھ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےبابو صابو تک بند کردیا۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند جبکہ موٹروے ایم 4 شورکوٹ سے گوجرہ تک موٹروے کو بند کردیا۔
ترجمان موٹروے نے بتایا کہ خیبرپختونخوا موٹروے ایم 1 صوابی سے پشاور تک شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کردیا۔