شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، وزیر دفاع

image

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ جبکہ ہونا چاہیئے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سنانے میں تاخیر نے ملزمان اور سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ اور ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے مجرمان کے نام اور سزاؤں کی تفصیل جاری کر دی

خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔ اور ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔ جب تک قانون منصوبہ سازوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وطن دشمن ایسے عناصر کے حوصلے بڑھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج بروز ہفتے کو سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دن قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے۔ اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات کا مشاہدہ کیا۔ جو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہدا کی یادگاروں پر منظم حملے کیے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پرتشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں۔ اس یوم سیاہ کے بعد، تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تر دید شواہد اکٹھے کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.