گورنر خیبر پختونخوا نے سیاسی و تیکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں

image

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کے لیے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں۔

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی۔ اور اسی کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔ اور سیاسی کمیٹی 11 اراکین پر مشتمل ہو گی۔ امیر مقام، سکندر شیرپاؤ، مولانا عطاء الرحمان، میاں افتخار کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

محسن داوڑ، پروفیسر ابراہیم، محمود خان کو بھی سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، شوکت اللہ خان کو بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے قائم سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، بلال اظہر کیانی کا دعویٰ

اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی سیاسی جماعتوں میں رابطوں سے سفارشات تیار کرے گی۔ سیاسی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، مولانا لطف الرحمان، احمد کریم کنڈی، عنایت اللہ خان بھی  شامل ہیں۔

صوبے میں تیکنیکی امور کے لیے بھی 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.