اسرائیل کی جانب سے پہلی مرتبہ اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے ہی ایران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کیا تھا۔ اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے یہ اعتراف اپنی ایک تقریر کے دوران کیا ہے جس میں انھوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی رہنماؤں کو بھی اِسی انداز میں نشانہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
- اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مان لیا ہے۔
- سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اگر لوگ نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے۔
- سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ اب چھ جنوری کو سنایا جائے گا۔
- یورپی یونین نے پاکستان میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو نو مئی کے پُرتشدد احتجاج پر سزائیں دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
- وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جن 25 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ہوئیں ان کے خلاف ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے پہلے مرحلے میں نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 25 ملزمان کا کورٹ مارشل مکمل کر کے انھیں دو سے 10 سال تک قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔
اسرائیل کا ایران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کرنے کا اعتراف