پاک بھارت کرکٹ ہونی چاہیے، ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے، یونس خان

image

قومی کرکٹ ٹیم سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے چیمپینز ٹرافی میں ٹیم سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی کر سکتی ہے۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں منشی پریمیئر لیگ سیزن فور کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے۔

کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پھرزمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں ضرور وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ کر ملک کا ہلالی پرچم بلند کرے گی۔

یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سے کھیل کو تقویت ملے گی اور پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں کمیونٹی کرکٹ اہم ہے، پی سی بی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کمیونٹی کرکٹ کو سپورٹ کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.