ہندوستان سے بات کر سکتے ہیں تو آپس میں کیوں نہیں، مفتاح اسماعیل

image

سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل  نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذ اکرات بہت مثبت پیشرفت ہیں، پی ٹی آئی اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب ہندوستان سے بات کر سکتے ہیں تو آپس میں کیوں نہیں۔

ہم نیوز کے” پروگرام فیصلہ آپ کا “میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل  نے کہا کہ جب آپس میں لڑائی اور سیاسی انتشار ہوتا ہے توعوام متاثر ہوتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بٹھائیں۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حصص کی فروخت کی منظوری نہیں دی، مصدق ملک

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کہہ رہےہیں مہنگائی کم ہوئی وہ غلط بیانی کر رہےہیں، جس رفتار سے مہنگائی بڑھ رہی تھی اس رفتار میں کمی آئی ہے۔

ہم نے امریکی ٹرمپ ایڈمسٹریشن سے فضول لڑائی مول لے لی، ٹویٹر پرامریکی عہدیداروں کو ایجنٹ کہنا شروع کر دیا گیا، آئی ایم ایف منہ موڑ لیتا ہے تو ہم 4،6 ماہ سے زیادہ نہیں چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضرورت ٹیکس بڑھانے کی نہیں، اخراجات کم کرنے کی ہے، صوبوں میں پیسے بانٹے جا رہے ہیں، نئی گاڑیاں لی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.