پنجاب میں انتظامی معاملات پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

image

پنجاب میں انتظامی معاملات پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرارہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا،حکومت نے پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔

پیٹرول56 پیسے،ڈیزل2 روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

حکومتی ٹیم نے جواب دیا ہے کہ فی الحال مجموعی منصوبوں کے لیے فنڈنگ کر سکتے ہیں،ہم تو اپنے ارکان اسمبلی کو بھی الگ فنڈنگ نہیں کر رہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی میٹنگ کا اختتام ایک اور کمیٹی بنانے پر ہوا ،پیپلز پارٹی کا کہنا ہے وفاقی حکومت سندھ کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کر رہی۔

پی پی پی رہنماؤں نے قیادت سے شکوہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دیا،ووٹ کے بدلے میں ہمارے ووٹرز کے لیے کچھ نہیں ہو رہا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،نواز شریف کا پارٹی کو گراس روٹ پر متحرک کرنے کا فیصلہ

ترجمان پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے حکومت نے 7 جنوری تک کی مہلت لے رکھی ہے، ارکان اسمبلی کو فنڈز ملنے ہیں یا نہیں، ہمیں تاحال آگاہ نہیں کیا گیا،پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم کرنے سے حکومت انکار نہیں کر سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.