سندھ، نیا سال آمد پرہوائی فائرنگ، بچہ اورخاتون سمیت 16 افراد زخمی

image

کراچی اور حیدر آباد میں نیا سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے بچہ اور خاتون سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبرمیں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص اور ایف بی ایریا میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچہ زخمی جبکہ مختلف علاقوں میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

الوداع 2024۔۔۔خوش آمدید 2025، ہم نیوز کی طرف سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

حیدرآباد  میں سال نو کی خوشی میں مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے، سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ اور خاتون کو اسپتال لایا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں اتحاد ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ میں ملوث شخص کوقائد آباد پولیس نے کارروائی کرکے گرفتاراوراسلحہ برآمد کرلیا، سال نو کا پہلا مقدمہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شخص کیخلاف درج کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.