نیا سال تبدیلی کا سال، ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، گنڈاپور

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا، انکے پاس عوامی طاقت نہیں ہے یہ عوام کے پاس نہیں جاسکتے،ہمارے پاس عوامی طاقت ہے۔

ہندوستان سے بات کر سکتے ہیں تو آپس میں کیوں نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کسی کی کارکردگی ان کی معیشت سے نظر آتی ہے، ہم نے 24 فیصد سے زیادہ ریونیو بڑھایا، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا ہے کہ ہمارے ٹارگٹ صرف خیبر پختونخوا نے پورے کئے، پنجاب 150 ارب خسارے میں جا رہا ہے،اس کے بعد کہتے ہیں ہم نے کمال کردیا، یہ کمال نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہے، جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہئے اورکرم کا مسئلہ 50 سال سے ہے جو حل کے قریب ہے اور میں ہی حل کروںگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.