بیلجیئم میں ڈسپوزیبل ای سگریٹ ایپل اور کولا سمیت مختلف فلیورز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے تاہم برسلز نے ای سگریٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ کرنے والا یورپ کا پہلا ملک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے بیلجیئم میں ڈسپوزیبل (ایک بار استعمال ہونے والے) ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یورپی ملک نے یہ فیصلہ تمباکو نوشی کے خلاف اپنے قومی منصوبے کے تحت کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ یہ اقدام اٹھانے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال 2025کاآغاز
ویپس یعنی ای سگریٹ کو اکثر روایتی تمباکو کی مصنوعات کے مقابلے میں کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، ویپس اپنی منفرد اور رنگین پیکیجنگ اور مختلف فلیورز کے ساتھ ساتھ دھوئیں کی بدبو نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔
تاہم ان تمام چیزوں کے باوجود ای سگریٹ میں نکوٹین موجود ہوتی ہے جو انتہائی نشہ آور ہے اس لیے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس کے ذریعے نوجوان روایتی تمباکو کی مصنوعات کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔