سندھ سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی۔۔ کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

image

سال 2025 کا آغاز پاکستان میں موسم کی شدت اور موسمی تبدیلیوں کے ساتھ ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سندھ سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں بھی سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بارشیں اور برفباری ایک مغربی ہوا کے باعث ہوں گی، جو یکم جنوری کی شام کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگی اور 6 جنوری تک بالائی علاقوں میں اثر انداز رہے گی۔

شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، وادی نیلم، اور دیگر بلند علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور شدید برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، اور کوہستان میں بھی یہی صورتحال رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے متعدد شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جو کسانوں کے لیے خوشخبری کا باعث ہو سکتی ہے کیونکہ یہ بارشیں فصلوں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسمی شدت دیکھنے کو ملے گی۔ زیارت، خضدار، موسیٰ خیل، ژوب، اور قلات میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے باعث مری، گلیات، ناران، کاگان، اور دیگر بلند علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے راستے بند ہونے اور ٹریفک میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔ سیاحوں اور مقامی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

یہ بارشیں اور برفباری جہاں خوشگوار سردی کا باعث بنیں گی، وہیں اس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی پیشگوئی پر نظر رکھیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات کو اس کے مطابق ترتیب دیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.