2025 کے آغاز سے ہی عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے.
آل صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد 1 تولہ سونےکی قیمت 273600 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھکر 234568 روپے ہوگئی. دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 2624 ڈالرکا ہوگیا۔