سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصرعباس نے کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے۔
مری معاہدہ 2008برقرار رہے گا ،کرم امن معاہدے کا متن سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد اب حکومت کی ذمہ داری ہے، چاہتے ہیں حکومت فی الفورعملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات کرے۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں ضلع کرم، پاراچنار کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے 400 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
کراچی نمائش چورنگی پر جاری احتجاج ختم، شرکاء واپس روانہ ہوگئے، چورنگی احتجاج ختم کرنے کا اعلان علامہ حسن ظفر نقوی نے کیا۔