برطانیہ میں تین دن کے لئے شدید برفباری کی وارننگ

image

برطانیہ میں تین دن کے لئے شدید برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے، بارش، برفباری، سیلاب اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے اسکول اور سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

برفباری کی وجہ سے ٹرینوں کا نظام اور پرواز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، برطانیہ کے مختلف شہروں میں شدید بارش سے گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.