وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان پر جرگے کی تجویز دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’حکومت کی سطح پر تو بات چیت ہو رہی ہے مگر اس حوالے سے ہم بھی کردار ادا کر سکتے ہیں اور ہم نے کہا کہ ہم قبائل کے ذریعے جرگہ بنا کر افغانستان سے بات کر سکتے ہیں۔‘
- اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 250 ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہیں۔
- حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان دوسرے مذاکراتی دور میں پی ٹی آئی نے عمران خان اور دیگر افراد کی رہائی اور نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کیے گئے۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ نو مئی 2023 کے تحریکِ انصاف کے مظاہروں کے دوران عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا پانے والے 19 افراد کی سزائیں معاف کر دی گئی ہیں۔
ایپکس کمیٹی کو افغانستان سے قبائلی جرگے کے ذریعے بھی مذاکرات کی تجویز دی ہے: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور