جمعے کو اسلام آباد میں نیشنل ایکشن کمیٹی کی ایپکس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، چند روز قبل سرحد پار سے کیے گئے حملے کا منھ توڑ جواب دیا گیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’دشمن کے گھس بیٹھیے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیٹھے ہیں، ہمیں بخوبی علم ہے کہ بلوچستان میں پاکستان کے خلاف بُنی جانے والی سازشوں میں کون کون سے ممالک سپورٹ کر رہے ہیں۔‘
- اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 250 ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہیں۔
- حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان دوسرے مذاکراتی دور میں پی ٹی آئی نے عمران خان اور دیگر افراد کی رہائی اور نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کیے گئے۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ نو مئی 2023 کے تحریکِ انصاف کے مظاہروں کے دوران عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا پانے والے 19 افراد کی سزائیں معاف کر دی گئی ہیں۔
چند روز قبل سرحد پار سے کیے گئے حملے کا منھ توڑ جواب دیا گیا ہے: شہباز شریف کا ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب