کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

image

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ 2 اجلاس ہو چکے ہیں۔ اور مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا۔ کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔ اور امید تھی کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی لیکن ابھی تک کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا انسانی اسمگلروں کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے کارروائی کا حکم

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں شامل نہیں ہیں۔ اور ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور نہ بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کر رہی ہے۔ جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں کے علاوہ کہیں کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ بانی پی ٹی آئی نے ان 2 مطالبات کے لیے ٹائم فریم دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.