عمران خان کی رہائی سے متعلق شوکت یوسفزئی کا بڑا دعویٰ

image

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے تو ہمارے مطالبات واضح ہیں کہ تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان مطالبات کو لکھ کر دینے کی کوئی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تاخیر اس لیے ہوئی کہ عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو نہیں ملنے دیا گیا۔ جب تک مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات نہیں کرتی اس وقت تک کوئی مطالبات حکومت کو نہیں دے سکتے ۔ حکومتی کمیٹی کسی وقت بھی اپنے لیڈر سے مشاورت کے لیے ملاقات کرسکتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے لیڈر سے جیل میں ملاقات کر سکے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے تو وہ پی ٹی آئی کمیٹی کو فیسلیٹیٹ کرے۔ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس تو بریت کا کیس ہے حکومت نہ جانے اس میں کون سا ڈراما کر رہی ہے۔ اس کیس میں سزا ہو بھی جائے تو ہائی کورٹ میں یہ کیس اُڑ جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان مذاکرات کے ذریعے کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ اس لیے عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مذاکرات کے ذریعے ہم کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے، اس لیے مذاکرات چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ مذاکراتی کمیٹی میں بیٹھے حکومتی نمائندوں کی سنجیدگی کو دیکھ کر کریں گے۔ مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں ہورہے، اس لیے سول نافرمانی کی تحریک بھی جاری ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.