کالعدم بلوچ لبریشن آرمینے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں اس ’فدائی حملے‘ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بلوچستان حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار اور کیچ کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سویلیز اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
- بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک بس پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
- خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق ضلع کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں ہش منی کیس میں جج کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس کے 10 روز بعد ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
- برطانوی پولیس جیل میں قید پاکستانی نژاد عرفان شریف پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عرفان شریف اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل پر عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
- وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج پر کڑی تنقید کی ہے جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کا اس فورم پر پی ٹی آئی کے خلاف تنقید غیرمناسب تھی۔
بلوچستان کے علاقے تربت میں بس پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی: حکومتی ترجمان