مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں سکیورٹی کے پیش نظر چند مقامات پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شر پسندی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔ دوسری جانب کرم میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور دو ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
- مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں سکیورٹی کے پیش نظر چند مقامات پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شر پسندی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔ دوسری جانب کرم میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور دو ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔
- گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم پر تین روز سے جاری دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔
- بلوچستان کی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تربت کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یہ دھماکہ گزشتہ روز تربت شہر سے 8 کلومیٹر دور نیو بہمن کے علاقے میں ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
- امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو آٹھ ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کرم کے حساس مقامات پر کرفیو لگانے کا فیصلہ : مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف