قلات میں شدید سردی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قلات شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی بارش اور برف باری کے بعد خون جمادینی والی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید سردی میں گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

شدید سردی کی وجہ سے پانی کے ٹینکس اور پائپس ٹوٹنے لگے، سڑکوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوں گے، احسن اقبال

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم سیالکوٹ، گجرات، نارووال، جہلم اور راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، لاہور ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کو ہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.