عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان نے بتادیا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کرچکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لا کی بات کی ہے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لے کر آئے تھے؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لے کر آئے تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف 2 مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ 2 سال سے کہہ رہےہیں 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کسی سینیئرجج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو، ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لا اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔

عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں، روکا کس نے ہے؟ جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے، فیصلہ تو بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے ،کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارامینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.