پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

image

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چند ماہ کی دوری پر ہے اور ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کردیتے ہیں۔

رمضان المبارک کیلئے پیش گوئی

فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

عید الفطر کیلئے پیشگوئی

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.