بانی پی ٹی آئی نے اپنے ساتھ ہونے والے معاملے کو پاکستان کیلئے معاف کر دیا، عمر ایوب

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ساتھ ہونے والے معاملے کو پاکستان کے لیے معاف کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بے بنیاد ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑے عرصے بعد مذاکرات کا دروازہ کھولا تھا۔ اور ہم نے 2 ہی مطالبات پر مذاکرات شروع کیے۔ اب تک ہمارے پاس کل کی میٹنگ کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔ تاہم مذاکرات میں تعطل نہیں ہونا چاہیے۔ اور ہم مذاکرات ڈیل کے لیے نہیں کر رہے۔ بلکہ ہم مذاکرات ملک کی بہتری اور عوام کے لیے کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب بھی ہونے چاہئیں۔ مذاکرات کے ڈرافٹ پر تعطل نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے سیشن میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا تھا۔ اور ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کرائی جائے۔ اور حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سہولت کاری کا وعدہ بھی کیا تھا۔ لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی اس وقت پتہ چلے گی جب ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔ ہم بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیں گے اور بات آگے بڑھائیں گے۔ کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے ہی یہ مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کی ضمانت میں حکومت مداخلت نہ کرے۔ اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کو ضمانت ملنی چاہیے۔ عمران خان نے پاکستان کے لیے بات چیت کی۔ اور انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ پاکستان کے لیے معاف کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ نوجوان 2 سال میں پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ اور پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صفر ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری عروج پر ہے اور ملک میں اس وقت افراتفری ہے۔ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔ اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مذاکرات کا عمل سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.