لکی مروت:دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

image

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت میں خیرو خیل پکہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار حکمت اللہ اور خان بہادر شہید ہوگئے۔

دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانے جا رہے تھے، تاہم شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.