گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں، میئر کراچی

image

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بار بار تفریق کی گئی۔ لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہر میں بلاتفریق کام کریں۔

انہوں نے ڈی پی سی کے تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈی پی سی میں کسی نے کوئی الزام نہیں لگایا۔ اور تمام تر کام قانون کے مطابق ہوئے ہیں۔ 32 سال بعد ڈپی سی میں ترقیاں ہو رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں چھوٹے عہدوں کی بھی ترقی ہوتی ہے۔ آپ سب شہر کے مسائل حل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ اور ہم مل کر کراچی کی رونقیں بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 110 ملازمین کو اپنے سیاسی دفتر بلا کر پروموشن آرڈر نہیں دے رہا۔ بلکہ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انہیں پروموشن لیٹرز دے رہا ہوں۔ 12 مئی کو ان کی شرافت سب نے دیکھی تھی۔ تاہم شہر میں خوف و ہراس کی فضا کو کراچی والوں نے مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹر قائم کرنے کا اعلان

میئر کراچی نے گزشتہ روز گٹر میں بچہ کر گر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ اس معاملے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں ہے۔ لیکن یہاں رواج بن گیا ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسرے پر ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ مین ہول کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ وہ ڈھکن اٹھا کے ہم گھر پر رکھتے ہیں۔ بلکہ اس ڈھکن میں سریا ہوتا ہے جسے کباڑ میں لے جا کر بیچا جاتا ہے۔ اور یہاں تو گملے بھی چوری ہو جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.