یوم حق خود ارادیت جموں و کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

image

وائس آف جسٹس فار کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت جموں و کشمیر کی مناسبت سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے صدر آزاد ریاست جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد خان، حریت رہنما شیخ عبدالمتین اور سردار ذوالفقار روشن خان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

اس یاد گار اور پروقار تقریب میں سیاستدان، پروفیسرز، دانشور حضرات، طلباء، شعراء، نعت خواں اور دیگر شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، ہم اقوام متحدہ کو یاد دہانی کرانے یہاں جمع ہوئے ہیں کہ جس خطہ کشمیر کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کو رائے شماری کا حق دیا جائے گا وہ دہائیاں گزرنے کے بعد بھی وعدے کی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں اور مسلسل بھاتی افواج کا ظلم سہ رہے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری لاکھوں قربانیاں پیش کرچکے ہیں لیکن بدقسمتی سے اقوام عالم خواب خرگوش کی گہری نید سورہے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بھارت ٹس سے مس نہیں ہے وہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ اور مظالم کے نت نئے طریقے آزما رہا ہے۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ کشمیری ہمت ہارنے والے نہیں ہیں وہ ایک دن اپنا حق ضرور حاصل کرکے رہیں گے۔

ڈائس پورا امریکا اور یورپ سے ڈاکٹر سید غلام نبی فائی، لارڈ میئر قربان حسین، امتیاز خان، شعیب ارشد، سردار زبیر خان، سردار ظریف خان اور ذاکر حسین سید بھی بذریعے ویڈ لنک تقریب میں شریک ہوئے۔

ڈائس پورا سے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے عزم و حوصلے کی ہم داد دیتے ہیں لازوال قربانیوں اور استقامت پر کشمیری خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ کشمیری بھارتی مظالم و بربریت کے سامنے جھکے اور نہ تھکے ہیں۔ بھارت سے تجارت اور دیگر معاملات کی بحالی سے متعلق باتیں کرنے والے لاکھوں شہداء اور انکے ورثاء کا احساس کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے اپنی آزادادی اور حق خود ارادیت کیلئے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں ان کے زخموں پر نمک پاشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

چیئرمین کشمیر کیمٹی قاسم نون نے بھی بذریعہ ٹیلی فون تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔

تقریب میں وائس آف جسٹس فار کشمیر کے سردار ذوالفقار روشن خان، پروفیسر وارث علی، محمد ندیم کھوکھر اور شوکت علی خان شریک ہوئے۔ سردار ذوالفقار خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے مقررین اور تمام شرکاء کا تحہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈائس پورا ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.