مکہ مکرمہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش

image

ریاض: مکہ مکرمہ سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔ جبکہ متعدد علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

زائرین نے بارش کے دوران اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔ جبکہ موسلادھار بارش کی وجہ سے مکہ ریجن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب جدہ اور گرد و نواح میں بھی طوفانی بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جدہ کے سارے انڈر پاس عاضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے۔ موسلادھار بارش کے فوری بعد بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی تھی، محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بھی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.