بنگلہ دیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججز اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور نے سرکلر میں فیصلے کا اعلان کیا۔ منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔

تربیتی پروگرام کے نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی برآمدات نے ریکارڈ ہدف پورا کر لیا

جاری کردہ سرکلر کے مطابق 10 سے 20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔

واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید ابتر ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.