ملک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، وزارت آئی ٹی

image

وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک،انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہو سکتی ہیں،سب میرین کیبل میں خرابی کا اثر کم کرنے کیلئے اضافی بینڈوتھ شامل کی ہے جس  سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیک آورز میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سلو ہو سکتا ہے۔

وی پی این کا استعمال انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کی وجہ ہے، پی ٹی اے رپورٹ

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست وری کی وجہ وی پی این کے استعمال کو قراردیا تھا۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وی پی این نے ملک میں انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈ وڈتھ میں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے طمابق وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹ پر ایک ڈالر خرچ آتا ہے۔

وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ملک میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے، مقامی سی ڈی اینز (کنٹنٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس) کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.