پاکستانی اداکار عاصم محمود کے دعوے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
عاصم محمود نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کی جرسی پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی.
اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔
عاصم محمود نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔
عاصم محمود نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پاؤنڈ ملے۔
صارفین کی تنقید
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عاصم محمود نے یہ بات صرف ٹی آر پی بڑھانے اور توجہ حاصل کرنے کے لیے کی کیونکہ لندن کی کرنسی یعنی پاؤنڈز میں 100 کا نوٹ نہیں ہوتا۔