بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن ایک صحافی کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں جیا بچن اور صحافی کے درمیان گھورنے کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صحافی نے جیا بچن سے کہا کہ ایسے کیوں گھور رہی ہیں ہم نے آپ کی تصویر صرف اس لیے بنائی کیونکہ آپ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں۔
صحافی نے جیا بچن کی بیٹی کو مزید کہا کہ انہیں یہاں سے لے جائیے اور جیا جی یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے ہمیں نہیں۔صحافی نے اداکارہ کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کر رہا تھا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں، جبکہ بعض صارفین صحافی کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ جیا بچن ماضی میں بھی میڈیا کے ساتھ اپنے سخت رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرتی رہی ہیں۔