سلمان خان کا یوٹیوب پر دھماکے دار ڈیبیو، 11 گھنٹوں میں 32 ہزار سے زائد سبسکرائبرز

image

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرکے اپنے نئے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔ سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’آغاز سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔‘‘

رپورٹس کے مطابق چینل لانچ ہونے کے محض 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ ابتدائی طور پر چینل پر 10 شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

تاہم سلمان خان نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے یوٹیوب چینل پر کس نوعیت کا مواد شیئر کریں گے۔ مداحوں کو اب انتظار ہے کہ بالی ووڈ اسٹار اپنے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کیا منفرد پیشکش کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US