شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

image

"میرے لیے یہ ایک شیطان کی موت ہے، کیونکہ اس شخص نے مجھے اتنا پریشان کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جو کچھ مجھ پر گزری، وہ صرف میں ہی جانتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی مبینہ موت پر ایسا تبصرہ کیا جس نے ایک پرانے تنازع کو دوبارہ موضوعِ بحث بنا دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں مسلسل ذہنی دباؤ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کی گاڑی کے بریک کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

تاہم تنوشری نے فوری طور پر تفصیلی ردعمل دینے سے گریز کیا۔ ان کے مطابق وہ لکھنؤ میں پیشہ ورانہ مصروفیات میں مصروف ہیں اور نہیں چاہتیں کہ ان کی سرگرمیوں سے توجہ ہٹ کر صرف اس معاملے پر مرکوز ہوجائے۔ سخت الفاظ استعمال کرنے کے باوجود انہوں نے اداکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

@promo.tv18 Reaction of Tanushree Dutta—who accused Nana Patekar during #MeToo—on Nana's death. #NanaPatekar #NanaPatekarDeath #tanushreedutta #fyppppppppppppppppppppppp ♬ Maqam Dust River - Martha Vanderlay

واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب تنوشری نے فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر پر نامناسب رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس معاملے نے بھارت میں می ٹو تحریک کے دوران خاصی توجہ حاصل کی، جبکہ نانا پاٹیکر ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے رہے۔

ایک طرف سنگین الزامات، دوسری جانب مکمل تردید؛ تنوشری کے حالیہ بیان نے برسوں پرانی تلخیوں کو ایک مرتبہ پھر تازہ کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US