سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ممالک سے ایک دن میں 258 پاکستانی بے دخل

image

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے مزید 258پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 7بھکاریوں سمیت 232 پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی منتقل کیا گیا۔

مستقل وائس چانسلرز اور طلبا یونینز بحال کی جائیں، قائمہ کمیٹی

ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے 2 بغیر پرمٹ حج کرنے پر پکڑے گئے تھے۔ انہیں سزا پوری ہونے پر وطن واپس بھیجا گیا۔ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں نے زائد المیاد قیام کیا۔ 27پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے۔ 16ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔ 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا جبکہ 63 پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے 21 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں 4پاکستانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائجیریا سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

چینی کمپنی پاکستان میں700ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند

یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ کیے گئے16افراد کے نام ایف آئی اے امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.