اب پاکستان میں تمام تبدیلیاں پشاور سے آتی ہیں، مزمل اسلم

image

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی پہلے لاہور سے ہوتی تھی، اب پشاور سے ہوتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب کہا کہ ملک کا قرض اتاریں گے تو یہ مذاق اُڑاتے رہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا 725 ارب روپے کا مجموعی قرض ہے، اتنا قرض شہباز نے صرف ایک ہفتے میں لیا، ہمارے دفاتر سے اب پنجاب والے پوچھ رہے ہیں کہ کیسے ہم نے معیشت کو بہتر کیا، قرض اتارنے کےلیے الگ سسٹم شروع کیا۔

ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے، مزمل اسلم کا دعویٰ

صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیاء خورونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.