عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

image

روس اور ایران پر مزید پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق برینٹ کروڈ کے سودے 2.23 ڈالر یعنی 2.9 کے اضافے کے ساتھ 79.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے سودے 2.19 ڈالر یعنی 2.96 کے اضافے کے ساتھ 76.11 ڈالر تک پہنچ گئے۔

سیکسو بینک میں کموڈٹی اسٹریٹجی کے سربراہ اولے ہینسن نے کہا کہ آج کئی عوامل کارفرما ہیں، طویل مدتی طور پر مارکیٹ اضافی پابندیوں کے امکانات پر مرکوز ہے۔ مختصر مدت میں، امریکہ بھر میں موسم بہت سرد ہے، جس کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری سے قبل، ایران اور روس پر سخت پابندیوں کے نتیجے میں ممکنہ فراہمی کی رکاوٹوں کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں جب کہ تیل کے ذخائر کم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.