امریکہ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد پربڑے انعام کا اعلان کردیا۔
امریکہ صدرنے وینزویلا کے صدرنیکولس مادورو کی گرفتاری پر 25 ملین ڈالرانعام جبکہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری پر بھی 15،15 ملین ڈالرانعام رکھ دیا ہے۔
ہَش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے ، جرم ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم
وینز ویلا کے صدر پرامریکہ میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام ہے، تیسری بار منتخب ہونے والے وینزویلا کے صدرنے حلف اٹھا لیا ہے۔
یاد رہے کہ وینزویلا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے صدر نکولاس مادورو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا تاہم امریکہ کی طرف سے ان دعوؤں کی تردید کی گئی ہے۔