ہَش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے ، جرم ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم

image

امریکا کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہَش منی کیس‘ کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں وہ سزا سے بچ گئے ہیں، تاہم ان کا جرم برقرار رکھا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فوجداری عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہَش منی کیس‘ کی سماعت کی۔

عدالت نے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائےگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائےگا۔

نیویارک، اپیل کورٹ کا ٹرمپ کی سزا روکنے سے انکار

اس عدالتی فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ مئی 2024 میں امریکا کی عدالت نے فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات کو درست قرار دیا تھا، اور انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.