وزیر اعلیٰ پنجاب کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ انویسٹی گیشن ٹیم): وزیر اعلیٰ مریم نواز سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو کھوکھر ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم بلال پر پیکا قانونی کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے مریم نواز اور اماراتی صدر کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی غیر اخلاقی تصویر پھیلانے والے 154 اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کر لی۔ اور ایف آئی اے لاہور کی خصوصی ٹیم معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ایف آئی اے ٹیم نے دیگر اداروں سے ملک سے باہر بیٹھے ملزمان کی نشاندہی میں مدد کی درخواست کر دی۔

تحقیقات کے مطابق دوست ممالک کے صدر کے خلاف مہم میں ایک ہزار 134 اکاؤنٹس سے 2 لاکھ سے زائد پوسٹیں لگائی اور شئیر کی گئیں۔ ایف آئی اے لاہور میں غیر اخلاقی اے آئی (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خلاف انکوائری نمبر 50/2025 درج کی گئی۔ اور مقدمہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 20، 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد پاکستان کے دوستانہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات خراب کرنا بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الزام علیہ شخص بلال حسین ولد محمد حنیف کے زیر استعمال فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.